ڈھاکا (11 مئی 2026): پہلے ٹیسٹ میچ چوتھے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش 179 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا میں جاری ہے۔ آج چوتھا روز بارش سے متاثر رہا اور صرف 37 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔
بنگلہ دیش جس نے آج اپنی دوسری اننگ کا آغاز 7 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان اور 34 رنز کی برتری سے کیا تھا۔ اس کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئی تھیں۔
محمد حسین جوئے کو محمد عباس نے 5 رنز پر چلتا کیا جب کہ شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ تاہم اس کے بعد کپتان نجم الحسن شنٹو اور مومن الحق پاکستانی بولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ 128 کے مجموعی اسکور پر مون الحق 56 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد کھیل ختم ہونے تک پاکستانی بولرز مزید کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کر سکے۔
بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر پاکستان پر 173 رنز کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت بھی مضبوط کر لی ہے۔
شاہین آفریدی کا ’’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘‘ میں بڑا اعزاز، پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


