ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

دھنش اور مرونل ٹھاکر شادی کررہے ہیں؟ قریبی دوست کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار دھنش اور اداکارہ مرونل ٹھاکر کی شادی کی خبروں پر قریبی دوست کی وضاحت آگئی۔

بھارتی میڈیا پر اداکار دھنش اور اداکارہ مرونل ٹھاکر سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں ویلنٹائن ڈے پر شادی کررہے ہیں۔

دھنش اور نہ ہی مرونل نے اس شادی کی افواہوں کی تصدیق کی ہے، تاہم مرونل ٹھاکر نے دھنش کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ والدہ سے ہیڈ مساج کروا رہی تھیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے وائرل ریڈٹ پوسٹس پر طنز کیا اور لکھا کہ افواہیں ‘فری پی آر’ ہیں اور یہ گپ شپ مجھے بہت پسند ہے۔

یہ پڑھیں: کبھی 2 ہزار روپے سے زیادہ مہنگے کپڑے نہیں خریدے، مرونل ٹھاکر

تاہم اب اداکار کے دوست اور پروڈیوسر نے کہا کہ دھنش نے مجھ سے شادی کا ذکر نہیں کیا حالانکہ ہم تقریباً روز بات کرتے ہیں، کیا وہ قریبی لوگوں کو بتائے بغیر شادی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دھنش اور مرونل کے رشتے کی حیثیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، وہ اچھے دوست ہیں اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مرونل ٹھاکر کی فلم ’سن آف سردار ٹو‘ کی ریلیز سے قبل یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ 44 سالہ اداکار دھنش صرف مرونل سے ملنے کے لیے چنئی سے ممبئی آئے تھے جب کہ ایک وائرل ویڈیو میں دونوں کو ہاتھ پکڑے اور آپس میں سرگوشیاں کرتے دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دھنش نے رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت سے 18 نومبر 2004 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں (یاترا اور لنگا)، تاہم جوڑے نے 2022 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں