The news is by your side.

دھرم شالا میں پاک بھارت میچ نہیں ہونےدینگے، کانگریس

ممبئی : دھرم شالا میں پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ خطرے میں پڑگیا۔ بی جے پی کے بعد کانگریس بھی میچ رکوانے میدان میں کود پڑی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیس کے وزیراعلیٰ بی جے پی اور شیو شینا کے نقش قدم پرچل پڑے۔ وزیراعلی ویربہادرا سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ نہیں ہونےدیں گے۔

دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کی مخالفت سے پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوینٹی میچ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ویربہادرا سنگھ نے دھمکی دی کہ پاکستان ٹیم کو ہماچل پردیش میں نہ تو داخل ہونے دیں گے اور نہ ہی دھرم شالا میں پاک بھارت میچ ہونے دیں گے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق انیس مارچ کو دھرم شالا میں ہونا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہما چل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ یا تو پاک بھارت میچ کو منسوخ کردیں یا اسے کہیں اور منتقل کریں اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں