ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار دھرمیندر کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ اداکار کی حالت نازک ہے اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔

دھرمیندر دسمبر میں 90 سال کے ہوجائیں گے وہ فی الحال ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ایک ہفتے کے لیے داخل ہیں اور صحت یاب ہورہے ہیں۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم بیٹے سنی دیول کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں: دھرمیندر کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ سنی دیول نے صبح اسپتال میں والد کی عیادت کی اور وہ اب واپس آگئے ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا تو ان کا پورا خاندان اسپتال میں ہوتا۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تب سے وہ وہیں زیر علاج ہیں، ان کی ٹیم نے اس وقت کہا تھا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، اداکار کی صحت ٹھیک ہے اور وہ معمول کے طبی ٹیسٹوں کے لیے اکثر اسپتال جاتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں