جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے خبر دی ہے کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے 11 نومبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لے لی، ان کی ٹیم نے اس افسوس ناک خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول اور ان کی بیوی ہیما مالنی نے اس خبر کی سختی سے تردید جاری کر دی ہے۔

رپورٹس کے  مطابق 89 سالہ اداکار کو طبیعت بگڑنے پر بریچ کینڈی اسپتال، ممبئی میں داخل کرایا گیا تھا، گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے اور آج صبح اچانک حالت بگڑنے پر انھیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے 31 اکتوبر کو بھی سانس کی تکلیف کے باعث معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کے ’’ہی مین‘‘ کے طور پر مشہور دھرمیندر کا فلمی کیریئر 6 دہائیوں پر محیط ہے، جو بھارتی سینما کی ایک شان دار وراثت کی عکاسی کرتا ہے۔

فلم ”شعلے“ کے اس اداکار کو مداح آئندہ آنے والی فلم ’’اکیس (Ikkis)‘‘ میں آخری بار دیکھ سکیں گے، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ دھرمیندر کے 6 بچے ہیں جن میں سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، آہنا دیول، اجیتا اور وجیتا شامل ہیں۔

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی موت کی خبروں کی مذمت کی، اور کہا براہ کرم خاندان اور اس کی ذاتی ضرورت کو مناسب احترام دیں۔ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر لکھا کہ گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں