منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شیکھر دھون کی ورلڈ کپ ڈریم ٹیم میں کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شیکھر دھون نے اپنی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا ہے۔

بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ڈریم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا اور اپنی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

شیکھر دھون کی ڈریم ٹیم میں کپتان روہت شرما ہیں جبکہ ویرات کوہلی، آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک، افغان لیگ اسپنر راشد خان اور جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے بالنگ میں شاہین آفریدی کو شامل نہیں کیا ہے بلکہ بولنگ اسپیڈ کی وجہ سے ربادا کو منتخب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈیویلیرز ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی جس میں پاکستانی ٹیم شامل نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔

اے بی ڈیویلیرز نے کہا کہ میں ان ٹیموں کے ساتھ گیا ہوں جو ورلڈ کپ میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور میں اپنی بات پر قائم رہوں گا۔

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے پیش گوئی کی کہ میزبان ملک بھارت بالآخر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں