دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔
فاسٹ بولر شاہ نواز ہانی نے مہندر سنگھ دھونی سے کہا کہ ’آپ تو اور فٹ ہوتے جارہے ہیں، اس پر دھونی نے جواب دیا کہ ’اب تو عمر ڈھلتی جارہی ہے۔‘
دھونی کے جواب پر شاہنواز دہانی نے کہا کہ ’نہیں آپ تو پہلے سے بھی فٹ ہیں۔‘
Pakistan bowling sensation ShahnawazDahani looks exited to see the legend @msdhoni ..
"Aap #Dhoni hain ..mai Dahani hon"#PakVsInd #India vs #Pakistan #T20WorldCup pic.twitter.com/9xZe6Vq6Yb
— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) October 22, 2021
سابق بھارتی کپتان اور فاسٹ بولر کے درمیان گفتگو بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہوئی، اس دوران ایم ایس دھونی کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جارہے تھے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان ایم ایس دھونی مینٹور کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم اور بھارت کے درمیان کل گمسان کا رن پڑے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔