سابق بھارتی کپتان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل dhoni dance
The news is by your side.

Advertisement

سابق بھارتی کپتان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔

جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی میں فتح دلوائیں، بی سی سی آئی نے دھونی کو 2007 میں کپتان مقرر کیا۔

بھارتی کپتان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو اپنے ہر دل عزیز دھونی کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں مگر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر اُن کے مداح حیران رہ گئے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی فلم کے ایک گانے پر ڈانس کررہے ہیں، اس دوران اُن کی اہلیہ مسلسل ہنستی رہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں دھونی نے ون ڈے کرکٹ کی کپتانی جبکہ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے بعد  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ابھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز بطور کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

اس سے قبل بھی بھارتی کپتان اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرچکے ہیں

A post shared by @mahi7781 on


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں