The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ کے بعد دھونی اداکاری کرنے کو تیار

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان اس جاسوسی سیریز کو خود پروڈیوس کررہے ہیں، دھونی پروڈکشن کمپنی ’دھونی پروڈکشن‘ نے اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کردی۔

دھونی کی جاسوسی سیریز کا پہلا سیزن جو فی الحال پری پروڈکشن میں ہے، دھونی پر مبنی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھونی پروڈکشن اور ان کی اہلیہ ساکشی کے پروڈکشن ہاؤس بلیک وائٹ اورینج برانڈز مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔

فلم کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ساکشی سنگھ دھونی نے ’کیپٹن 7‘ کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ سیریز نہ صرف جاسوسی پر مبنی ہوگی بلکہ اس میں شائقین کو ایڈونچر اور تفریح بھی دیکھنے کو ملے گی۔

اسی حوالے سے ایم ایس دھونی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیریز میں کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات بھی دکھائے جائیں گے اور سابق کرکٹر پہلی مرتبہ ایک منفرد روپ میں شائقین کے سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ لی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں