The news is by your side.

Advertisement

ایم بی اے پاس ارسلان کے مٹکا دال چاول کی دھوم

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان ارسلان نے اپنے مٹکا دال چاول کے ذائقے سے ہزاروں لوگوں کو گرویدہ بنا لیا، شہری دور داز علاقوں سے کھانا کھانے آتے ہیں۔

لاہور کے ارسلان نے ایم بی اے کرنے کے بعد نوکری بجائے اپنا کاروبار کرنے کا سوچا اور سڑک کنارے مٹکا دال چاول کا سیٹ اپ لگا لیا، شہری ناصرف وہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں بلکہ پارسل گھر بھی لے جاتے ہیں۔

ارسلان کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی کاروبار کرنے کا شوقین تھا، گھر میں والدہ ہمیں دال چاول بنا کردیتی ہیں تو سوچا کیوں نہ اس کا بزنس کیا جائے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہاں تک پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے بعد یہ سلسلہ آگے بھی بڑھاؤں گا، اپنے مٹکا دال چاول کو دیگر شہروں میں لے جا کر فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں، دال چاول کو مٹکے میں فروخت کرنا ایک نیا آئیڈیا ہے۔

نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ عام شہریوں کے علاوہ طلبا اور ڈاکٹرز بھی میرا کھانا پسند کرتے ہیں، دال چاول والدہ گھر میں بنا کردیتی ہیں جسے میں فروخت کرتا ہوں، بھرے ہوئے دال چاول مٹکے کی قیمت 120 روپے ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں