بھارت کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے اپنی جرمن بیوی جولی کو دھوکا دینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔
دھروو راٹھی مشہور کانٹینٹ کرئیٹر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں جو اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، حال ہی میں، یوٹیوب اسٹار کا نام دھوکہ دہی کے الزامات میں گھسیٹا گیا جب آن لائن کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا ہے۔
دھروو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو شروع کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی میں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے آن لائن چیک کیا تو افواہیں پھیل رہی تھیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دھوکہ دیا ہے۔
بھارتی یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کیا چل رہا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو، جولی کو دھوکا دیا ہے؟ ہر مہینے دو مہینے یہ آئی ٹی سیل والے میرے بارے میں کوئی نئی الٹ پٹ خبر پھیلانے لگ جاتے ہیں لیکن اس بار تو انہوں نے حد پار کر دی کیونکہ اتنی ناقابل یقین خبر کہ ہم یقین نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جعلی خبر پھیلانی تھی تو تھوڑی محنت کرتے، اے آئی کا استعمال کرکے اسکرین شاٹ دکھا دیتے، کوئی چیٹ دکھا دیتے لیکن اتنی محنت بھی نہیں کرنی۔ کون یقین کرے گا تمہاری باتوں پر۔ اگر مجھے بدنام کرنا ہے تو تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔ تھوڑا دماغ کا استعمال کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب جعلی خبر دھروو راٹھی کی بیوی جولی نے بھی ان کا دفاع کیا۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ یہ بکواس افواہیں نہ پھیلائیں۔ جولی نے مزید کہا کہ دھروو سب سے پیارا شوہر ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



