واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کیلئے بری خبر سامنے آگئی، سال کے دوسرے جزوی شٹ ڈاؤن کا خدشہ بڑھ گیا۔ سینیٹ نے حکومتی بل مسترد کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ کا حکومتی بل مسترد کردیا ہے، حکومتی بل کیلئے 60 ووٹ درکار، مخالفت میں 52 اور حمایت میں 47 ووٹ پڑے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک معاہدہ نہ ہوا تو جزوی شٹ ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے 2 امریکی شہریوں کی ہلاکت کے بعد امیگریشن کریک ڈاؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران سے ایک ماہ میں معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
سینیٹ ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر فنڈنگ کی حمایت نہیں کرسکتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


