تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

آج ذوالحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکان کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت آج کراچی میں ہوگا، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہونگے۔

پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاترمیں ہوں گے، ملک بھر سے موصول شہادتوں کو مدنظر رکھ کر چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی عمر 13 گھنٹے ہے اور ملک کے مختلف اضلاع میں مطلع آبر آلود ہے، اس لیے کراچی سمیت ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا، سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ذوالحج کا چاند دیکھیں اگر چاند نظر آجائے تو اپنی قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کرائیں۔

Comments