پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پاکستان میں ذیقعد کا چاند نظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں ذیقعد کا چاند نظر آگیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان مین ذیقعد کا چاند نظر 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد اتوار 19 اپریل کو یکم ذیقعد ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے ‘سپارکو’  نے ماہِ ذوالقعد 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی تھی۔

فلکیاتی حسابات نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ذوالقعد کا چاند 18 اپریل کی شام ملک بھر میں نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 52 منٹ پر ہو چکی ہے۔

18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو اس کی واضح رویت کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق تقریباً 81 منٹ رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں