جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

دھرندر 2 کا ٹریلر جاری، فلم ریلیز کب ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کراچی کے علاقے لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ گزشتہ سال کے آخر میں ریلیز ہو کر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنے والی اس فلم کے سیکوئل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔ تاہم اب دھرندر 2 کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘دی ریونج‘ (Dhurandhar 2) کے نام سے یہ فلم 19 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جاے گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا حصہ صرف ہندی میں ریلیز ہوا تھا وہیں دوسرا حصہ ہندی کے ساتھ ساتھ تلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسی پس منظر میں حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر میں رنویر سنگھ شائقین کو خوب متاثر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دھرندر 2 بنانے کا اعلان، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

فلم کی اسٹار کاسٹ اور پروڈکشن کے حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق دھرندر 2 کے ہدایت کار دتیہ دھر ہوں گے جو پروڈکشن ہاؤس جیو اسٹوڈیوز اور B62 اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پروڈکشن کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں