بھارت کی پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی۔
خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں فلم دھریندر کو ریلیز نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کو اینٹی پاکستان تصور کیا جارہا تھا۔
دھریندر کی ٹیم نے کوشش کی کہ ان ممالک میں فلم ریلیز ہوسکے لیکن پر بھی اسے ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی حکومتیں پاکستان کے خلاف سمجھے جانے والے مواد کی منظوری کے بارے میں محتاط رہتی ہیں اس سے قبل جان ابراہیم کی فلم ڈپلومیٹ کی ریلیز پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
یہ پڑھیں: اکشے کھنہ کا وائرل ڈانس بھی چربہ نکلا، ویڈیو دیکھیں
فلم جہاں بھارت میں تعریفیں حاصل کررہی ہیں وہی اداکار ریتھک روشن نے بھی اس کی کہانی پر تنقید کی ہے۔فلمساز ہنسل مہتا نے فلم میں رنویر سنگھ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور انہوں نے پابندی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
اسی سال اکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘کو بھی مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ دونوں فلموں کا موضوع پاکستان سے جڑا تھا۔
اس سے قبل آرٹیکل 370 (2024) کو بھی جی سی سی سے سرٹیفکیشن نہیں ملا تھا۔ ’ٹائیگر 3‘ (2023) کو عمان، کویت اور قطر میں بین کیا گیا، جبکہ ’دی کشمیر فائلز‘ (2022) کو بھی کئی خلیجی ممالک نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی۔ البتہ بعد میں یو اے ای نے اسے صرف بالغ ناظرین کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریلیز کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


