ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر نے باکس آفس پر بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی اور اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم اب فلم کے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تاریخ رقم کر رہی ہے اور اب جلد ہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پر شائقین اسے دیکھ سکیں گے۔
انٹرٹینمنٹ بزنس ٹریکنگ پورٹل Sacnilk کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم دھرندھر 30 جنوری سے نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگی۔ اس سلسلے میں نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے تاہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں آفیشل اپڈیٹ جاری ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے دھرندھدر اور آئندہ آنے والی دھرندھر 2: دی ریونج کے او ٹی ٹی حقوق ایک مشترکہ ڈیل میں 130 کروڑ روپے میں خرید لئے ہیں جو رنویر سنگھ کے لیے ڈیجیٹل اسپیس میں نیا ریکارڈ ہے۔
Sacnilk کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 45 دنوں میں فلم نے بھارت میں 826.50 کروڑ روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جبکہ عالمی سطح پر فلم نے 1284 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
کارتک آریان کی نئی فلم ”اوتار“ اور ”دھرندھر“ کے آگے بری طرح ناکام
توقع کی جارہی ہے کہ یہ رقم 1300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر جائے گی اس سے قبل کہ فلم نیٹ فلکس پر دستیاب ہو۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


