پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی پہاڑپور عدنان بھی شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ڈی آئی خان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن کی عمر 34 سال اور تعلق مردان سے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں