The news is by your side.

Advertisement

ڈی آئی خان دھماکا، صدر اور وزیراعظم کی مذمت

اسلام آباد / واشنگٹن: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں اسپتال کے گیٹ پرخودکش دھماکا، 4 افراد جاں بحق

امریکا کے دورے پر گئے وزیراعظم پاکستان کو جب حملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شدید مذمت کی اور دہشت گردی کو ایک بار پھر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں