ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ڈیرہ اسماعیل خان: بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان (20 نومبر 2025): کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: بارودی مواد نصب کرتے وقت دھماکا ہوگیا، دہشتگرد ہلاک

سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں سیف الرحمان اور رمضان کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں