اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(25 جنوری 2026): ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ پر شادی میں خودکش حملے کا مقدمہ دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، جس میں چھ افراد شہید ہوئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈی این اے سیمپلز اور فرانزک شواہد حاصل کر لیےگئے ہیں، شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے کمرے میں زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے سے کمرہ منہدم ہوا، لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا، واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی، خودکش بمبار افغانی نکلا

واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، خودکش بمبار افغانی نکلا، خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمن نامی شخص سے ہوئی جو افغان دہشتگرد ہے۔

فوٹیج کے مطابق خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا، خودکش بمبار قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر عقب میں واقع ایک کمرے کی طرف گیا، جہاں عقابرینِ علاقہ موجود تھے۔

خودکش بمبار نے کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی، واصلِ جہنم خودکش بمبار کے علاوہ حملہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں