بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ایف سی اہلکار پر فائرنگ، فوٹیج منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان(30 اکتوبر 2025): ٹانک اڈے پر ایف سی اہلکار کو فائرنگ کر کے  فرار ہونیوالے ملزم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطاطق فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں پیش آیا، فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم مسلح شخص نے ایک نوجوان پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ایف سی کا سروس کارڈ برآمد ہوا ہے، جس سے اس کی شناخت ایف سی اہلکار کے طور پر ہوئی۔ مقتول کا نام ربستان ولد یاغستان بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

فائرنگ کے اس اندوہناک واقعے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں