ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی آئس پکڑ لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 نومبر 2025): پاکستان کسٹمز نے ڈی آئی خان میں مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی 15.2 کلو گرام آئس (کرسٹل متھمپھتامائن) برآمد کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) پشاور کی ہدایت اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈی آئی خان-II کی طرف سے ملنے والی مصدقہ اطلاع پر انسدادِ اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی میں جے سی پی، امان میلہ پر ایک مسافر بس سے غیر ملکی ساختہ منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

تفصیلی تلاشی کے دوران مشتبہ ڈائیو بس سے خاص طور پر تیار کردہ 3 انورٹرز کے اندر چھپائی گئی غیر ملکی منشیات آئس برآمد ہوئی، ڈرائیور اور کنڈکٹر کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

برآمد شدہ منشیات میں بیرون ملک ساختہ منشیات کے 15 پیکٹس شامل تھے جو آئس سے مشابہ تھے، جن کا مجموعی وزن 15,350 گرام اور نمونہ لینے کے بعد خالص وزن 15,200 گرام نکلا۔ برآمدہ منشیات کی مالیت کا تخمینہ اکانوے کروڑ روپے جب کہ ضبط شدہ بس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ یوں کیس کی کل مالیت کا تخمینہ ساڑھے بانوے کروڑ روپے ہے۔

53 کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت: نادیہ حسین کے شوہر ملزم قرار

برآمد شدہ منشیات کو جے سی پی امان میلہ سے سرکاری گودام منتقل کیا جا رہا تھا کہ کسٹمز عملے پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا اور کسٹمز عملے پر براہِ راست اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ حملے کا مقصد بظاہر ضبط شدہ منشیات کی بھاری مالیت کے پیشِ نظر کسٹمز اہلکاروں کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم کسٹمز ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث تمام اہلکار اور قبضے میں لی گئی منشیات محفوظ رہی۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں