ڈی آئی خان(18 جنوری 2026): دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا، دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد ایک خارجی ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا جوان بھی زخمی ہوا، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کھتی چیک پوسٹ سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


