بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

(15 جنوری 2026): ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کردیا۔

 ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں رات دیر گئے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا تاہم دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے، کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں