ڈی آئی خان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان میں مسافربس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن کی حدود میں سر ڈگر کے قریب مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پرپہنچیں، حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو کمائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ایف سی ریکروٹس کو کوئٹہ سے راولپنڈی لے کر جا رہی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل میں حادثے کا شکار ہوئی۔
کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ 23 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ 4 اگست کو خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں خواتین وبچوں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے۔
ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوئی۔
واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔