پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 22 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی اس دوران فتنہ الہندوستان کے 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ خوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں