ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن کی عمر 34 سال اور تعلق مردان سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خارجی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں