بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں المناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان : درازندہ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس میں 5 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

عملے نے 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا، زخمیوں کی شناخت دریا خان (27 سال)، یوسف (10 سال) اور احمد (25 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ سے 7 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں ، جن میں 5 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں تاہم مزید 4 لاشیں مقامی ذرائع کی مدد سے اسپتال پہنچائی گئیں۔

مجموعی طور پر حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے، تمام جسد خاکی کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ و مقامی افراد غم سے نڈھال دکھائی دیے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں