تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’پہلے بچے‘ کے انتقال پر دیا مرزا کا جذباتی پیغام

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ’پہلے بچے‘ کی موت پر ایک جذباتی پیغام لکھا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو دُکھی کر ڈالا۔

دیا مرزا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے بھتیجی تانیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ دراصل وہ تانیا کو اپنا ’پہلے بچہ‘ کہتی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ کی بھتیجی کار حادثے میں ہلاک ہوئی۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام میں لکھا: ’مجھے گھر کے صحن میں ‘دیا ماسی‘ کی آوازیں اب بھی یاد ہیں جب تانیا مجھ سے ملنے آئی تھی۔ وہ اپنے ساتھ معصومیت لائی تھی جو کبھی فراموش نہیں ہو سکتی تھی‘۔

دیا مرزا نے لکھا کہ ’تانیا میرے پہلے بچے کی طرح تھی، وہ ہمیشہ میرے پاس تھی اور مجھے یقین تھا کہ وہ یہ جانتی ہوگی۔ تانیا کی بات سننا، اس کی رہنمائی کرنا اور اسے ڈانٹنا یہ سب خوشیاں تھیں جو اس نے مجھے دیں۔ میں اس کی بہت شکر گزار ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ زندگی جتنی فائدہ مند ہو سکتی ہے اتنی ہی ظالم بھی ہو سکتی ہے۔ ہم آئندہ سالوں کے لیے اس سانحہ کو یاد رکھیں گے، جب بھی کوئی خوبصورت چیز دیکھتی ہوں، تانیا یاد آتی ہے۔ وہ اپنی عمر سے زیادہ عقلمند تھی اور دوسروں کے جذبات کو سمجھنے صلاحیت رکھتی تھی۔

Comments

- Advertisement -