منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

شوگر لیول کنٹرول رکھنے کیلئے ناشتے میں یہ چیز لازمی شامل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

ذیابیطس کے مریض اس کیفیت سے بخوبی واقف ہیں کہ جب کوئی کھانے کی خاص چیز سامنے آجائے تو اس سے درگزر کرنا ان کیلئے کتنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے تاکہ بعد کی تکلیف سے بچنے کیلئے پرہیز کرلیا جائے، کیونکہ جب شوگر حملہ کرتی ہے تو بہت بری طرح کرتی ہے۔

ذیابیطس ایک خاموش قاتل ہے جو انسان کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے لہٰذا جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیئے۔

- Advertisement -

شوگر کا مریض دوا کے بارے میں بے احتیاطی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسا طریقہ بتائيں گے جس کے ذریعے اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے زیر نظر مضمون میں ماہرین صحت نے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے صبح کے ناشتے کیلئے جن غذاؤں کا انتخاب کیا ہے اس کا ذکر کیا گیا ہے، جس سے جسم میں شوگر نہیں بڑھے گا۔

جیسا کہ شوگر کے مریض کچھ بھی کھانے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں کہ کہیں ان کا شوگر لیول نہ بڑھ جائے، وہ شوگر لیول کو برقرار رکھنے کے لیے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں کے لیے آج ہم ناشتے کی ایک خاص ترکیب لائے ہیں جو کہ بہت فائدہ مند ہے، اسے کھانے سے شوگر لیول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس ڈش کا نام سویا ڈوسہ ہے۔

اس ڈوسہ کو بنانے میں زیادہ وقت درکار نہیں، اسے بہت آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ذائقہ بھی لاجواب ہے۔

سویا ڈوسا میں شوگر بڑھانے والی کوئی خوراک شامل نہیں ہے! ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض سویا ڈوسا بغیر کسی پریشانی کے کھاسکتے ہیں۔

سویا ڈوسا بنانے کے لیے کن اجزاء کی ضرورت ہے؟

ایک کپ سویا دودھ، چوتھائی کپ گندم کا آٹا

تیل حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

ایک چٹکی بیکنگ سوڈا

زیرہ 1 چائے کا چمچ

ہری مرچیں حسب ضرورت کٹ لیں۔

آدھا کپ کٹی پیاز

ایک چٹکی دھنیا حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ

اس کے لیے سب سے پہلے ترکیب میں درکار پیاز اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ دھنیا بھی پیس لیں۔

اب ایک پیالے میں گندم کا آٹا اور سویا دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اس طرح مکس کرنے کے بعد ایک ایک کرکے کٹی پیاز، ہری مرچ پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، زیرہ اور نمک حسب ذائقہ ڈالیں۔

پھر مکسچر میں کافی مقدار میں پانی ڈال کر ڈوسا بنانے کے لیے آٹا تیار کریں۔

اس کے بعد آٹے کو 15 منٹ کے لیے ایک طرف رکھیں اور پھر ڈوسا بنا لیں۔

اس طرح تیار کردہ ڈوسا ٹماٹر کی چٹنی، ناریل کی چٹنی کے ساتھ بے خوف ہوکر مزے لے کر کھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں