ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سحری کی خوراک

اشتہار

حیرت انگیز

ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض خواہش کے باوجود روزہ رکھنے سے محروم رہتے لیکن ماہرین کے مطابق ایسے مریض بھی کچھ احتیاط کے ساتھ روزہ رکھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنی ٹائپ 2 ذیابیطس کو بخوبی کنٹرول میں رکھتے ہیں تو روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن پھر بھی روزے کیلئے اچھی تیاری اور اس علم کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ اپنی غذا اور دوائیوں کا مناسب انتظام کیسے کر یں گے۔

آپ کو یہ بھی علم ہونا چاہیے کہ آپ خون میں شوگر کی زیادتی اور کمی کی روک تھام کیسے کریں گے اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں ماہر صحت نے چند مفید مشورے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس کے مریض گندم اور جو کا آٹا مکس کرکے اس کی چپاتی بنا کر پروٹین والے سالن سے کھائیں جس میں انڈا مرغی دہی وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ پیاس نہ لگنے کیلیئے اپنی غذا میں تیل اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال بالکل نہیں کریں اس کے علاوہ میٹھی چیز کھانے کا دل چاہے تو س کیلیے اسٹیویا پلانٹ (میٹھی تلسی کے پتے)بہترین چیز ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ اسٹیویا پلانٹ کے پتے پیس کر اس کا پاؤڈر بنالیں اور افطار کے بعد لیموں پانی یا چائے کافی لیں تو اس میں چینی کے بجائے یہ پاؤڈر ڈالیں تگو اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ اپنا شوگر لیول دن میں تین مرتبہ لازمی چیک کریں پہلا سحری کے وقت دوسرا افطاری سے پہلے اور تیسری مرتبہ افطاری کے بعد چیک کریں۔

ذیابیطس کے مریض روزہ کیسے رکھیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں