The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب سے آنے والوں مسافروں میں کورونا کی تشخیص

کراچی :سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں کورونا تشخیص میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ‏

سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی پہنچنےوالے 8 مسافر کورونا مثبت نکلے۔ مسافر غیرملکی ‏پرواز ایس وی708 کے ذریعےریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ ‏

ائیرپورٹ پر مسافروں کے ریپڈانٹینجنٹ ٹیسٹ کئےگئےتھے تو 8 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ‏ہوئی، کورونا متاثرہ افراد کو قرنطینہ کے لیے ہوٹل بھیج دیا گیا ہے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

سی اے اے کے مطابق قرنطینہ کے اخراجات مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے، 8 دن بعد ‏‏دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی 48 افراد پر مشتمل ٹیمز تعینات ہوں ‏‏گی۔ ‏

Comments

یہ بھی پڑھیں