The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک سے آنے والوں میں بھارتی، افریقی اور برطانوی وائرس کی تشخیص

بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

گزشتہ 20 دنوں میں مختلف ممالک سے آنے والوں 58 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ‏ہے۔ ‏

ان 20 دنوں کے دوران کراچی پہنچنے والے مسافروں کےپی سی آر ٹیسٹ کئےگئے جس میں بعض ‏مسافروں میں بھارتی، جنوبی افریقی اور برطانیہ کے وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر کنیکٹنگ پروازوں سے کراچی پہنچے تھے اور ٹیسٹ منفی ‏رپورٹ ہونے کے باوجود ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

خلیجی ممالک سے کورونا مثبت مریضوں کی مسلسل آمد جاری ہے جس کے سدباب کے لیے سول ‏‏ایوی ایشن نے سخت اقدامات کیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نےکورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست ‏‏میں60 لیبارٹریز کا تعلق یواےای کی مختلف ریاستوں اور بحرین سے ہے۔

‏29مئی سے ایئرلائنز نامزد لیبارٹریز کی رپورٹ پر سفرکی اجازت دینےکی پابند ہوں گی۔ 2طرفہ ‏‏آپریشن کی حامل ایئرلائنز کو ان لیبارٹریز کی رپورٹس قبول کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز ان لیبارٹریز کی رپورٹ ‏‏کےحامل مسافروں کے سفر کو یقینی بنائیں اور ہدایات پر ناکامی پرقوانین کےتحت سخت کارروائی ‏‏کی جائےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں