تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ویب سیریز ’فرضی‘ کا ڈائیلاگ دہرانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

بھارت کی ریاست کرناٹک میں نوجوان کو بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی ویب سیریز ’فرضی‘ کا ڈائیلاگ دہرانا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بنگلورو میں نوجوان سڑک پر ویب سیریز کا ایک مخصوص ڈائیلاگ زور زور سے دہرا رہا تھا جسے پولیس ملک مخالف نعرہ سمجھ بیٹھی۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان سڑک کنارے ہیڈفون لگا کر اپنے موبائل فون پر ویب سیریز ’فرضی‘ دیکھ رہا تھا اور اچانک اس نے ایک ڈرائیلاگ دہرانا شروع کر دیا۔ ہیڈفون لگے ہونے کی وجہ سے اسے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ کتنی زور سے چلا رہا ہے۔

ویب سیریز کے مذکورہ ڈائیلاگ سے ناواقف اردگرد کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی کہ ایک نوجوان سڑک پر ملک مخالف نعرے بلند کر رہا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کیا اور تھانے لے گئی۔ جب اس سے تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ یہ ایک ویب سیریز کا ڈائیلاگ ہے جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ تفتیش کے بعد نوجوان کو رہا کر دیا گیا۔

’فرضی‘ ایک کامیڈی کرائم تھرلر ہے جس میں شاہد کپور کے ساتھ تمل اداکار وجے سیتھوپتی نے بھی مرکزی کردار نبھایا۔ ویب سیریز ایک فنکار کی کہانی ہے جو جعلی پیسے بنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -