تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ بات چیت سے ہی ممکن ہے، سابق را چیف

لندن: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دُلت نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں جنوبی ایشیاء کے اسکول آف اکنامکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے را کے سابق سربراہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مسئلے پر بھارتی حکومت ہمیشہ پاکستان کو نظر انداز کرتی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آنے کے بعد کشمیر کی صورتحال کافی خراب ہوئی اور گزشتہ 15 ماہ میں نئی دہلی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب کیے۔

دوسری جانب اسی تقریب سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف نے احسان الحق نے کہا کہ جولائی سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے اور بھارتی فوج نہتے مظاہرین پر بربریت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے اور پرامن شہریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے اب تک متعدد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی اور نوجوان شہید بھی ہوئے۔

جنرل (ر) احسان الحق نے کہا کہ نریندر مودی کی متعصبانہ اور شدت پسند کی پالیسی کے سبب کشمیر کی صورتحال خراب ہوئی اور بھارتی حکومت نے کشمیر کی حمایت پر پاکستان کے خلاف اقدامات کیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -