جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

سوڈان میں فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم: سوڈان میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خرطوم میں دو روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے، فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت تین سال کے لیے خودمختار عبوری کونسل قا ئم کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خرطوم میں دو روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے، افریقی یونین کی کوششوں سے سوڈان کی ملٹری کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت خودمختار کونسل قائم کر دی گئی ہے۔

اس کونسل کا قیام 3 سال کیلئے عمل میں لایا گیا ہے جس میں اختیارات ملٹری اور سویلین رہنماوں کو باری باری ملیں گے۔

فریقین نے معاہدے پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے، اس معاہدے سے ملک میں جاری ہنگامی صورتحال ختم کرنے میں مدد ملے گی جس کے سبب عوام کا جینا محال ہو چکا تھا اور ملکی معیشت زوال پذیر تھی۔

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث اب تک متعدد شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں