site
stats
بلوچستان

بلوچستان کے سب بڑے اسپتال میں ڈائلیسزمشینیں خراب، مریض مشکلات کا شکار

کوئٹیہ: بلوچستان کے سب بڑے سول اسپتال میں ڈائلیسزمشینیں خراب ہیں جس کے باعث گردوں کے مرض میں مبتلا مریض شدید پریشانی کے عالم میں احتجاج پرمائل ہیں۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے صوبے بھرسے آنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ اور اسپتال کے پاس موجودمشینیں کم ہیں۔

سولہ میں سے چار مشینیں خراب ہونے کی وجہ سےمریضوں کا ڈائلائسزوقت پرنہیں ہورہا جس سے پیچیدگیاں پیداہورہی ہیں۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ تین تین دن تک باری نہیں آتی جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف میں مبتلا رہنا پڑتا ہے۔

اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اورمشینیں کم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top