تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

’دیامیربھاشا ڈیم ترقی کا پیش خیمہ ہوگا‘

لاہور: چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر نے کہا ہے کہ دیامیربھاشا ڈیم ترقی کا پیش خیمہ ہوگا، پانچ دہائیوں کے بعد میگاپراجیکٹ تحریک انصاف کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے ڈیم سے متعلق حکومتی اقدام کو سراہا اور ترقی کی نوید سنائی۔ انہوں نے دیامیربھاشا ڈیم کو ایک بے مثال پراجیکٹ بھی قرار دیا۔

سردار تنویر کا کہنا تھا کہ آبی ذخائر تعمیر کرنے پر توجہ دی جاتی تو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا، آبی ضروریات پوری ہونے سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، ڈیم سے آبپاشی کے لیے پانی اور سستی بجلی حاصل ہوگی۔

دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا، وزیراعظم

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے زیرتعمیر دیامیربھاشا ڈیم کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔

چلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی۔

Comments

- Advertisement -