لاہور: اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کو پولیس کے 3 افسران کے ساتھ باکو روانہ کر دیا گیا۔
آذربائیجان کی خاتون مسافر 22 سالہ ڈیانا رومک قزی باغییوا کو آخرکار پرواز پی کے 159 کے ذریعے باکو روانہ کر دیا گیا ہے، خاتون اے ایس پی ڈیفنس سمیت 3 افسران نے انھیں بورڈنگ کروائی۔
تینوں پولیس افسران بھی غیر ملکی خاتون کے ہمراہ پرواز میں روانہ ہوئے ہیں، ڈیانا ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی نگرانی میں موجود رہی۔ جمعہ کو وہ امیگریشن کلیئرنس کے بعد طیارے میں سوار ہو گئی تھیں، لیکن اس کے بعد اچانک انھوں نے جہاز سے اتر کر سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
22 سالہ ڈیانا کے ساتھ پاکستان میں کیا ہوا؟
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر بابر خان کے مطابق ڈیانا کے ساتھ پولیس افسران کو بھیجنے کی درخواست سفارت خانے نے کی تھی، جانے والوں میں خاتون اے ایس پی بریرہ اور ڈی ایس پی قمر عباس شامل ہیں، ایک اور خاتون پولیس افسر بھی آذربائیجان جانے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پولیس افسران اپنی کسٹڈی میں ڈیانا کو اُن کے ملک لے کر جا رہے ہیں، وہ جمعہ کو بورڈنگ کے بعد جہاز سے نیچے اتر آئی تھیں، اور اپنے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔


