امریکا میں ’ڈائپر‘ نے مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوپا ایئرلائنز کی پرواز پاناما سٹی سے ٹمپا کے لیے روانہ ہوئی تھی ایک گھنٹے کے بعد ڈائپر کو بم سمجھ لیا گیا اور طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے کے ریسٹ روم میں ایک مشکوک چیز کے بارے میں اطلاع ملی۔
طیارہ پاناما واپس آیا اور تمام 144 مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ کا مکمل معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ وہ مشکوک چیز ’ڈائپر‘ تھا۔
پاناما کی نیشنل پولیس نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ "ایک ایئر لائن پر کسی چیز کی طرف سے الرٹ کے بعد، اسپیشل فورسز کے یونٹوں نے ایمرجنسی پروٹوکول کو روانہ کیا، اور جب تصدیق ہوئی تو یہ ایک ڈسپوزایبل بالغ ڈائپر نکلا۔”
ہوائی اڈے کی سیکورٹی ٹیم کے سربراہ جوز کاسترو نے کہا کہ "ہم نے اسے ایک محفوظ رن وے پر رکھا تھا جہاں پولیس کے خصوصی دھماکہ خیز مواد کینائن یونٹس اور دستوں نے اس چیز کا معائنہ کیا اور پایا کہ یہ ایک بالغ ڈائیپر ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پرواز صبح 9:36 پر روانہ ہوئی، لیکن سیکیورٹی چیک کے لیے پاناما سٹی واپس آنے کے بعد اس نے دوپہر 2 بجے کے بعد دوبارہ اڑان بھری، بالآخر شام 7 بجے سے پہلے ٹمپا پہنچی۔