محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے نجی اسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کر دی۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خاتون کاانتقال نجی اسپتال میں گائینی پیچیدگیوں کےباعث ہوا اسپتال نے خاتون کےانتقال سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے خاتون لاہورکےنجی اسپتال کی پرانی مریضہ تھی کسی سرکاری و نجی اسپتال میں ڈینگی سےہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈینگی رپورٹ منفی آئی ہے پنجاب میں 24 گھنٹےمیں 9 ڈینگی مریض سامنےآئےہیں پنجاب بھرکےاسپتالوں میں ڈینگی کے35کنفرم مریض داخل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں محکمہ صحت ٹیموں نے 313,260مقامات پرانسپیکشن کی، 1824 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جب کہ 6ماہ کےدوران مختلف اضلاع سے35ہزارسےزائد ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔