جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

امریکا میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی 27 برس قبل پیش گوئی کی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک روز قبل ایسا ہولناک اور خوں ریز واقعہ دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی کیونکہ اس طرح کی حرکت تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل ( کانگریس پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں، جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی مظاہرین سے پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

- Advertisement -

اب تک دنیا میں پیش آنے والے واقعات کی 27 برس قبل پیش گوئی کرنے والی مشہور کارٹون سیریز ’سمپینز‘ کی ایک قسط میں کچھ اسی طرح کا منظر دکھایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کارٹون سیریز کی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں جس میں کرداروں کو کیپٹل ہل عمارت میں داخل ہوتے اور ہنگامہ آرائی سے مماثلث رکھتے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیروت دھماکے کی 27 سال قبل کارٹون سیریز میں‌ پیش گوئی؟

واضح رہے کہ 27 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ میں سانحہ نائن الیون (ورلڈ ٹریڈ سینٹر)، ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی، کرونا وبا، بیروت دھماکوں اور امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے مماثل مناظر دکھائے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ سمپینز کے 7ویں سیزن کی اٹھاریوں قسط میں وہ مناظر دیکھ سکتے ہیں جو کل کیپٹل ہل میں دیکھنے کو ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں