لندن: آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا پر زمپا کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوران میچ ہی آسٹریلوی لیگ اسپنر کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھیں۔
میچ کے دوران آسٹریلوی لیگ اسپنر بار بار جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے دکھائی دئیے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمپا جیب میں ہاتھ ڈالتے پھر بال پر ہاتھ پھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
This is something fishy…..what zampa did with the ballll#iccworldcup2019 #bcci🙄🙄🙄 pic.twitter.com/FILy5OyAze
— Sumit (@Sumit22218181) June 9, 2019
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔
ایرون فنچ نے کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ’ہینڈ وارمر‘ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہینڈ وارمر ہی تھا۔
Hey @ICC instead of just troubling players on putting the logo on keeper gloves, can you clarify what is this ? Are the aussies back to Old Trick ? #adamzampa #Tamperingtheball ?? pic.twitter.com/JHQ8tHv3bL
— Kishan Kumar Prajapati (@orientalsabers) June 9, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم سے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ پر ایک سال کی معطلی کی سزا بھگت چکے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018 میں دونوں کرکٹرز کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی۔