تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’اب اس راز کو مزید نہیں چھُپا سکتے‘

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی؟۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نئی فلم ’تھینک گوڈ فائنلی ہیپننگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سدھارتھ اور کیارا نے گزشتہ دنوں دوست کی دیوالی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل شوبز فنکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

تاہم اب فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیارا ایڈوانی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب اس راز کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا دیکھتے رہیں، دسمبر میں جلد آرہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا دو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’نئی آنے والی فلم کا گانا ریلیز ہونے والا ہے جبکہ کسی مداح نے کہا کہ اب یہ راز نہیں رہا سب کو ہی آپ کے اور سدھارتھ کی شادی کی خبروں کا معلوم ہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، دی ولن، مرجاواں، برادرز ودیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

کیارا ایڈوانی نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ان کی مشہور فلموں میں کبیر سنگھ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -