وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے نہیں سنا کپتان اور چیف سلیکٹر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز اچھا نہیں رہا تاہم کوشش ہوگی اچھا اختتام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے آرام ضروری ہے ورلڈکپ سےپہلےکچھ کھلاڑی آرام چاہتےہیں فی الحال سیریز پر فوکس ہے آرام کرانےکا فیصلہ بعد میں دیکھیں گے۔
محمدرضوان نے کہا کہ کم ٹیسٹ میچ ملتےہیں جس کی وجہ سےکمبی نیشن بنانامشکل ہے، ٹی 20اور ون ڈےکے بجائے ٹیسٹ میں اچھےکھلاڑی ہیں ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈربیٹنگ کافی مستحکم ہے گزشتہ ٹیسٹ میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنےکی کوشش کی پہلےٹیسٹ میں پرفارمنس نہیں تھی اگلےمیچ میں کم بیک کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سنا کپتان اورچیف سلیکٹرمیں کچھ مسئلہ ہوا ہے کپتان پر پریشرہوتا ہے بابراعظم محسوس نہیں ہونےدیتے مجھے پریشر میں کھیلنا پسند ہے۔