اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(18 اپریل 2026): وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل اب 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جتنا جلد ممکن ہو عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں