پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر اوئی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 353.43 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جتنا جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ  ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دیا تھا۔

یہ پڑھیں: وفاقی وزیر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے دیا

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔

اویس لغاری نے کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی ہوگئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز بھی کمرشل آمد و رفت کیلیے آج کھول دی گئی ہے، ان شاء اللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔ آخر میں انہوں نے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ لکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں