جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے قبل ہی شدید قلت ! عوام کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کردی۔

جس کئے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین نعمان بٹ نے بتایا کہ گزشتہ تین روز سے نجی کمپنیاں ڈیزل فراہم نہیں کر رہیں اور مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

نعمان بٹ کا کہنا تھا پی ایس او ڈپوز سے ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے تاہم یہ مقدار ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے, تیل کمپنیوں نے ڈیزل کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے جبکہ آرڈرز کو بار بار منسوخ بھی کیا جارہا ہے۔

صورتحال پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ کر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوگرا تیل کمپنیوں کو ڈیزل کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے کا پابند بنائے تاکہ ملک میں جاری مصنوعی قلت کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری

دوسری جانب 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناظر میں ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کا تیل 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 15 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے کمی تجویز کی گئی ہے۔

اوگرا 15 نومبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ورکنگ ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ اور پٹرولیم ڈویژن مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جو اگلے پندرہ روز کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں