تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مختلف نمبرز کے لیے الگ الگ سمز کی ضرورت ختم ہوجائے گی

حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں ایک سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر دیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے نئے ورژن یعنی اینڈرائڈ 13 پر ایسے فیچر کو متعارف کروانے پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلائے جا سکیں گے۔

گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے بعد موبائل یوزرز ایک ہی موبائل سم سے مختلف نیٹ ورکز استعمال کرسکیں گے۔

عام طور پر اینڈرائڈ صارفین دو یا دو سے زائد نیٹ ورکز استعمال کرنے کے لیے ہمیشہ ایک سے زائد سم کارڈز کے بیچ پھنسے رہتے تھے لیکن صارفین کے اس اہم مسئلے کا حل اینڈرائڈ کے نئے ورژن میں حل ہوجائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی اے ڈویلپرز کی سابق چیف ایڈیٹر مشال رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی معلومات اینڈرائڈ اوپن سوورس پراجیکٹ (اے او ایس پی) اور اینڈرائڈ ڈویلپرز ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے، جس سے اب صارفین ایک ہی سم پر متعدد نمبرز کی سروس بھی چلا سکیں گے۔

مشال رحمٰن کے مطابق اس نئے فیچر کے متعارف ہونے سے نہ صرف صارفین کو مختلف نیٹ ورکس پر منتقل ہونے میں آسانی ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ہارڈویئرز بنانے والی کمپنیوں کا بھی پیسہ بچے گا کیوں کہ انہیں اپنے موبائلز میں دو سم کے لیے الگ الگ جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لہٰذا موبائل کمپنیز اس سے بچنے والی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کے سائز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

گوگل نے فی الحال اس نئے فیچر کو متعارف کروانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے دیے گئے منصوبے کے مطابق یہ فیچر اکتوبر 2022 تک صارفین کی دسترس میں آجائے گا۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو ایک ہی سم پر بیک وقت دو مختلف نیٹ ورکس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اس سے زیادہ نیٹ ورکس کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -